0
Thursday 1 Dec 2011 22:36

عاشورہ سے پہلے ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جائیں، آئی ایس او پاکستان

عاشورہ سے پہلے ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جائیں، آئی ایس او پاکستان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد تقی نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کرے، تاکہ کس بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عاشورہ کا پیغام یہ ہے کہ جب بھی اسلام خطرے میں ہو اور انسانی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہو یا ظلم اور امریکیت کا بازار گرم ہو تو اس وقت اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر میدان میں آ جاؤ اور سب کچھ دین اسلام کے لئے قربان کر دو۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی حسینیت وقت کے یزید کے آگے ایک سیسہ پلائی دیوار کے ماند ہے، ہم حکومت اور تمام گروہوں کو یہ پیغام دیتے ہے کہ عزاداری امام حسین (ع) امن وامان، بھائی چارے اور سلامتی کا پیغام ہے، لہذا عزاداری امام حسین (ع) کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور اُن شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو ملک کے امن وامان کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔
محمد تقی نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے امامیہ اسکاؤٹس جلوسوں اور مجالس میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے تمام یونٹ صدور کے نام اپنے خصوصی پیغام میں اس بات اظہار کیا کہ امن ہماری ترجیح ہے اور کسی بھی شرپسند کو اس کے عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر امن و امان کی آڑ میں کسی قسم کی کوئی پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 119052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش