QR CodeQR Code

محرم الحرام کے دوران خواتین خودکش بمباروں کے حملوں کا خدشہ

1 Dec 2011 23:19

اسلام ٹائمز:سی سی پی او لاہور نے ہدایات جاری کر دی ہیں اور پولیس حکام لیڈی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کے حوالے سے فہرستیں تیارکر رہے ہیں، اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی لیڈی کمانڈوز کو بھی عاشور کے روز طلب کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں میں خواتین خودکش بمباروں کے حملوں کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران لیڈی پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ محرم الحرام کے جلوسوں میں خواتین خودکش بمبار حملہ کر سکتی ہیں، جس کے سدباب کیلئے لیڈی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے اور لیڈی ٹریفک وارڈنز کو بھی خصوصی ڈیوٹیاں دی جائیں۔
اس حوالے سے سی سی پی او لاہور نے ہدایات جاری کر دی ہیں اور پولیس حکام لیڈی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کے حوالے سے فہرستیں تیار کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی لیڈی کمانڈوز کو بھی عاشور کے روز طلب کیا جائے گا، جو حساس مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔ اس حوالے سے سی سی پی او نے لیڈی پولیس کو خصوصی طور پر تربیت دینے کا بھی حکم دیا ہے جس کے تحت تربیتی ورکشاپ شروع ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ یکم محرم کو کراچی کی نمائش چورنگی میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد لاہور میں بھی بھی پولیس پوری طرح چوکس ہے اور سکیورٹی کے حوالے سے مزید سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 119056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119056/محرم-الحرام-کے-دوران-خواتین-خودکش-بمباروں-حملوں-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org