0
Friday 2 Dec 2011 00:19

بون کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر ہیلری کلنٹن کا اظہار افسوس

بون کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر ہیلری کلنٹن کا اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ نے جرمن شہر بون میں کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ جنرل ڈمپسی، جنرل ایلن اور اسلام آباد میں امریکی سفیر کیمرون منٹر اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ قریبی رابطوں میں ہیں۔ امریکا دیکھے گا کہ کس طرح ان تحقیقات کو سہولت کے ساتھ بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے عالمی کوششوں میں پاکستان شریک ہو گا۔
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر جو کچھ ہوا وہ اندوہناک واقعہ ہے۔ امریکا اور پاکستان کو سانحے سے سبق حاصل کرنا چاہیئے کیونکہ انہیں مستقبل میں مل کرکام کرتے رہنا ہے۔ کوریا کے شہر بوسان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتوار کو اپنی پاکستانی ہم منصب کو فون کرکے امریکی عوام کی جانب سے اس واقعہ پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس بات کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی کہ یہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا۔
 
خبر کا کوڈ : 119064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش