0
Friday 2 Dec 2011 01:31

اورکزئی ایجنسی، فورسز کی گولہ باری کے باعث 8 دہشتگرد ہلاک

اورکزئی ایجنسی، فورسز کی گولہ باری کے باعث 8 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی گولہ باری کے باعث 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے، سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز اورکزئی کے علاقے ماموزئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کے 3 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا، واضح رہے کہ فورسز کے شدت پسندوں کے خلاف گزشتہ تین ہفتوں سے جاری آپریشن کے دوران اب تک 128 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 119088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش