0
Friday 2 Dec 2011 12:19

ملتان،پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر شہری محاذ کا احتجاج

ملتان،پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر شہری محاذ کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ متحدہ شہری محاذ ملتان کے زیر اہتمام پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ اوربجلی کے بلوں میں غیر قانونی طور پرسر چارج لگائے جانے کے خلاف چونگی نمبر 9 پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت متحدہ شہری محاذ کے صدر طارق نعیم اللہ نے کی، مظاہرین نے صدر زرداری، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹائر جلا کر ٹریفک کے نظام کو معطل کر دیا، طارق نعیم اللہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ بد قسمت ملک ہے جہاں کرپشن کرنے والے حکمران اپنا مال بنانے کے لیے آئے روز پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اربوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گیا ہے غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے غربت سے تنگ لوگ آئے روز خود کشیاں کر رہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ یہ جو بڑے سیاستدان جلسے جلوسوں کا کھیل ،کھیل رہے ہیں اس کو بند کرنا چاہیے اور جو حکمران کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہیں اور جو ملک کے غدار ہیں اُن کے خلاف قوم کو کال دے کر میدان میں آئیں اور ان کی حکومت کا خاتمہ کردیں، مظاہرین نے اس موقع پر وزیر اعظم کا پُتلا بھی نذر آتش کیا، مظاہرے میں چوہدری نثار، چاچا نیازی، نوید الرحمٰن بلوچ، عرفان شاہ، اشرف قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 119118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش