0
Friday 2 Dec 2011 12:26

ملتان، شجاع آباد اور جلالپور بار کے زیر اہتمام نیٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ملتان، شجاع آباد اور جلالپور بار کے زیر اہتمام نیٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ملتان، شجاع آباد اور جلالپور بار کے زیر اہتمام نیٹو فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، ملتان ہائیکورٹ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت حبیب اللہ شاکر، شیخ خالد حیات، شیخ جمشید حیات نے کی، وکلاء رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت کو اپنے فیصلوں پر ثابت قدم رہنا چاہیے اسی میں ملک و قوم کی بھلائی اور بقاء ہے، مظاہرین نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو بھی امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی چاہیے، ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ اب ملی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے امریکہ کی دوستی سے ہاتھ اُٹھا لے، جو ہمارے جوانوں کا قاتل ہے اُس کے ساتھ دوستی کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں، ہم حکومتی فیصلوں کی تائید کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ پر پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، اُنہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران میں برطانیہ کے دفتر پر حملے کی تو مذمت کی ہے جہاں صرف طلباء نے پتھرائو کیا لیکن یہاں ہمارے 24 جوان شہید ہوگئے وہ معافی مانگنا گوارہ نہیں کر رہا، ہم وکلاء برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جب بھی ملک پر کوئی مشکل وقت آیا وکلاء صف اول میں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 119120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش