0
Friday 2 Dec 2011 16:53

ملتان،کاروان شمس کے زیر اہتمام اُمت مصطفےٰ ص اتحاد بین المسلمین امن واک

ملتان،کاروان شمس کے زیر اہتمام اُمت مصطفےٰ ص اتحاد بین المسلمین امن واک
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں امن وامان اور اتحاد و وحدت کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے تنظیم کاروان شمس کے زیر اہتمام اُمت مصطفےٰ ص اتحاد بین المسلمین امن واک کا اہتمام کیا گیا، امن واک دربار حضرت شاہ شمس تبریز سے دولت گیٹ چوک تک کی گئی، واک میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی، امن واک کا مقصد اہل اسلام کو وحدت کا پیغام دینا اور دہشت گردی سے نفرت کا اظہار کرنا تھا، امن واک میں مولانا ظل حسنیں نقوی، مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم ظفر عباس شمسی، مہر مزین عباس چاون، نفیس احمد انصاری، اشرف قریشی، محمد آصف گولڑوی، حسنین بخاری، بشارت قریشی، غلام شبیر ساقی، آصف گردیزی، نذر عباس، چوہدری مسرت عباس، حافظ اللہ دتہ کاشف و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر امن واک کے شرکاء نے شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعرے لگائے، مخدوم طارق عباس شمسی نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو کفر کے مقابلے میں متحد ہونے کی ضرورت ہے، آج کفر کھل کر اسلام کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، مسلمانوں کو چاہیے کہ اتحاد کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام و نامرُاد بنا دے، ریلی کے آخر میں مخدوم طارق عباس شمسی نے ملکی سلامتی اور اتحاد اُمت کے لیے دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 119168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش