0
Friday 2 Dec 2011 17:00

خانیوال، پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق

خانیوال، پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خانیول کے قریب پولیس موبائل کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار جاں بحق اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، خانیوال سے 20 کلو میٹر دور پل رانگو کے قریب خانیوال پولیس کی موبائل گاڑی وی آئی پی شخصیت کے پروٹوکول کے لئے کھڑی تھی اسی دوران سفید رنگ کی کار میں سوار تین افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے موبائل گاڑی کا ڈرائیور عثمان غنی، کانسٹیبل فاروق اور کانسٹیبل اللہ رکھا سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان داخل کروا دیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس کے اعلی افسر بھی موقع پر پہنچ گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کو تلاش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 119173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش