0
Friday 2 Dec 2011 17:10

ملتان،آل پارٹیز کے زیر اہتمام مردہ باد امریکہ ریلی

ملتان،آل پارٹیز کے زیر اہتمام مردہ باد امریکہ ریلی

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی دعوت پر آل پارٹیز کے زیر اہتمام حسین آگاہی ملتان سے کیمپ آفس تک امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد طاہر رشید نے کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد طاہر رشید نے کہا کہ ملک اب مزید غلامی کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ اب یہ آگ سرحدوں کے محافظوں کی جانب بڑھ رہی ہے، پاکستانی فوج میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکے، شیخ محمد طاہر رشید نے کہا کہ اقتدار پر قابض دونوں جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہی ہے ان میں سے کوئی بھی قوم اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں، ان حالات میں یہ ضروری ہو چکا ہے کہ عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوجائیں اور عمران خان جیسے لیڈر کا ساتھ دیں، جس نے نہ صرف امریکہ کو للکارا بلکہ ان حکمرانوں کی کرپشن اور امریکہ نواز پالیسیوں کو بے نقاب کرنے کا عزم کر رکھا ہے، اُنہوں نے کہا کہ اب عوام کا اعتماد ان حکمرانوں سے اُٹھ چکا ہے، عوام بے گناہ شہریوں کے خون کا حساب چاہتی ہے، مظاہرین نے موجودہ حکمرانوں اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کر کے اپنی نفرت کا اظہار کیا، اس موقع پر امریکی پرچم کو نزر آتش کیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 119175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش