QR CodeQR Code

پاکستان اور دنیا کے کونے کونے سے یوم القدس کے موقع پر ریلیاں:

فلسطینی حکومت کا امت مسلمہ کو خراج تحسین

20 Sep 2009 11:47

فلسطین کی آئینی حکومت نے پاکستان، ایران، ترکی اور دنیا کے مختلف ممالک میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالے جانے پر مسلمانوں کو خراج تحسین پیش۰۰۰۰۰۰۰۰۰


فلسطین کی آئینی حکومت نے پاکستان، ایران، ترکی اور دنیا کے مختلف ممالک میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالے جانے پر مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ حکومتی ترجمان طاہر نونو نے کہا کہ یوم القدس پر ریلیاں اس بات کی دلیل ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کے دلوں اور ذہنوں میں ہے۔ بیت المقدس کو یہودیانے اور اسے مسلمانوں کے دلوں سے دور کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ دنیا کے کونے کونے میں القدس سے اظہار یکجہتی کا پیغام ہے کہ مسئلہ بیت المقدس پر امت مسلمہ متحد ہے اور نئی بیداری پیدا ہو رہی ہے۔ طاہر نونو نے کہا کہ اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود رمضان المبارک کا 27 ویں شب کو 2 لاکھ فلسطینیوں کا مسجد پہنچنا اس بات کی دلیل ہے کہ بیت المقدس کو یہودی نہیں بنایا جا سکتا۔ مسجد اقصی کو گزند پہنچانے کی کوئی بھی سازش ناکام بنا دی جائے گی۔ فلسطینی عوام اور مسلمان جہاد کے راستے پر گامزن ہیں۔ بیت المقدس اور تمام اسلامی مقدسات کی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 11918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11918/فلسطینی-حکومت-کا-امت-مسلمہ-کو-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org