QR CodeQR Code

پشاور میں اہل تشیع کی گرفتاریاں فی الفور بند کی جائیں، اقتدار علی شایان

2 Dec 2011 23:24

اسلام ٹائمز:آئی ایس او پشاور کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ محرم الحرام امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر شہروں میں کرفیوں کا عالم ختم کر کے نارمل حالات میں سکیورٹی فراہم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل اقتدار علی شایان نے پشاور میں اہلِ تشیع کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر گرفتاریاں بند نہ ہوئیں تو آٹھویں محرم سے جلوسِ عزا کو دھرنوں میں تبدیل کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر شہروں میں کرفیوں کا عالم ختم کر کے نارمل حالات میں سکیورٹی فراہم کرے، کیو نکہ محرم الحرام کے دوران بیشتر شہریوں کو تکلیف اور دکانداروں کی دوکانیں بند کرنے سے ان کے کاروبار متاثر ہوتے ہیں اور ایسے اقدامات شیعہ سنی میں نفرت کا بیچ بونے کے مترادف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 119185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119185/پشاور-میں-اہل-تشیع-کی-گرفتاریاں-فی-الفور-بند-جائیں-اقتدار-علی-شایان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org