0
Sunday 20 Sep 2009 12:18

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد:ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ملک بھر عید الفطر کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں۔عید الفطر کے موقع پر اسلام آباد کی فیصل مسجد،لاہور میں بادشاہی مسجد،کراچی میں میمن مسجد،بنوری ٹاون کے علاوہ ملک بھر کی مساجد اور متعدد عید گاہوں میں نماز عید الفطر کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔گذشتہ روز عید کے چاند کا اعلان ہوتے ہی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور چاند رات کے موقع پر بازاروں میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی جبکہ مہندی اور چوڑیوں کی دکانوں پر خواتین کا جوش و خروش دیدنی تھا جبکہ بیوٹی پارلرز پر بھی رات گئے تک خواتین کا رش رہا۔ملک بھر میں نصف شب تک بازاروں میں لوگوں کا رش رہا اور لوگ بازاروں میں خریداری میں مصروف رہے۔عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیس اہلکاروں کو بازاروں،شاپنگ سینٹرز،سرکاری اور اہم عمارتوں پر تعینات کیا گیا ہے ، عید گاہوں کے باہر بھی سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کے دستے گشت کرتے رہیں گے۔

خبر کا کوڈ : 11921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش