0
Saturday 3 Dec 2011 00:24

پاراچنار شہر میں سات محرم کی رات سے شب عاشور تک جلوس، روز عاشورا مرکزی جلوس منعقد ہو گا

پاراچنار شہر میں سات محرم کی رات سے شب عاشور تک جلوس، روز عاشورا مرکزی جلوس منعقد ہو گا
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پاراچنار شہر میں سات محرم کی رات سے شب عاشور تک رات گئے تک چار دن مسلسل جلوس نکالے جائیں گے، جسمیں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔ جبکہ روز عاشورا مرکزی جلوس منعقد ہو گا، جس کا شمار پاکستان کی سطح پر سب سے بڑے جلوسوں میں ہوتا ہے، جسمیں ایک لاکھ سے ذیادہ عزادار شرکت کرتے ہیں۔ پاراچنار میں عاشورا محرم کے حوالے سے جلوسوں کی ایک انفرادیت یہ ہے کہ ان جلوسوں میں نہ صرف سینہ کوبی بلکہ حسینت زندہ باد اور یذیدیت مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔ اسکے ساتھ دور حاضر کی یزیدی قوتوں امریکہ، اسرائیل اور ان کے لے پالک دہشتگرد یزیدی ٹولے دور حاضر کے خوارج کالعدم طالبان اور سپاہ یزید کے خلاف بھی نعرے بازی ہوتی ہے، گذشتہ چار سالوں میں دورِ حاضر کی یزیدی قوتوں امریکہ، اسرائیل اور ان کے لے پالک دہشت گرد یزیدی ٹولے دور حاضر کے خوارج کالعدم طالبان اور سپاہ یزید کی طرف سے سیدالشہداء امام حسینؑ سے محبت و مودت کے جرم کی پاداش میں شہید ہونے والے چودہ سو سے زائد طوری، بنگش قبائل کے مظلوم شہداء کو بھی یاد کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 119241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش