QR CodeQR Code

جارحیت کو روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پر ڈیفنس ائیر سسٹم لگانے کا فیصلہ

3 Dec 2011 00:31

اسلام ٹائمز:دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر موثر ریڈار سسٹم کی تنصیب کے ساتھ ساتھ طیارہ شکن گنیں بھی نصب کی جائیں گی، تاکہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کسی بھی قسم کی جارحیت روکنے کے لئے پاک افغان سرحد پر ڈیفنس ائیر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کی مغربی سرحدوں پر نیٹو حملے روکنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ اور بری افواج کے درمیان بھی رابطہ بہتر بنایا جائے گا۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر موثر ریڈار سسٹم کی تنصیب کے ساتھ ساتھ طیارہ شکن گنیں بھی نصب کی جائیں گی، تاکہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 119245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119245/جارحیت-کو-روکنے-کیلئے-پاک-افغان-سرحد-پر-ڈیفنس-ائیر-سسٹم-لگانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org