QR CodeQR Code

کوئٹہ جلوسوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، آئی جی بلوچستان

3 Dec 2011 02:02

اسلام ٹائمز:جعفرآباد دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راوٴ امین ہاشم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طالبان کا کوئی وجود نہیں غیر ملکی میڈیا افغان مہاجرین کو طالبان سمجھ رہا ہے، کوئٹہ میں دو سے ڈھائی لاکھ افغان مہاجرین رہ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس بلوچستان راوٴ امین ہاشم نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں محرم کے جلوسوں پر شدت پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس کی مدد کیلئے ایف سی بھی موجود رہے گی جبکہ پاک فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جعفرآباد دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طالبان کا کوئی وجود نہیں غیر ملکی میڈیا افغان مہاجرین کو طالبان سمجھ رہا ہے، کوئٹہ میں دو سے ڈھائی لاکھ افغان مہاجرین رہ رہے ہیں جبکہ چمن کے راستے روزانہ پندرہ سے بیس ہزار مہاجرین بلوچستان میں داخل ہوتے ہیں آئی جی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بعض اہم ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے محرم الحرام کے دوران بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظاما ت کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 119266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119266/کوئٹہ-جلوسوں-کی-سکیورٹی-مزید-سخت-کر-دی-گئی-ہے-آئی-جی-بلوچستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org