0
Saturday 3 Dec 2011 10:41

نیٹو حملے، پاکستان کا مشترکہ تحقیقات میں شامل ہونے سے انکار

نیٹو حملے، پاکستان کا مشترکہ تحقیقات میں شامل ہونے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے نیٹو حملے کے حوالے سے ہونے والی مشترکہ تحقیقات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ پینٹاگون ترجمان جارج لٹل نے بریفنگ میں بتایا کہ امریکی دفاعی ادارے نے پاکستان کو تحقیقات کا حصہ بننے کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستان نے انکار کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی چوکی پر نیٹو حملے دہشتگردی کے خلاف پاک امریکا تعاون کے حوالے سے بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آئے ہیں۔ پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون انتہائی ناگزیر ہے جبکہ مشترکہ تحقیقات میں اس کی شمولیت بھی نہایت اہم ہے۔ جارج لٹل کا کہنا تھا کہ اس افسوس ناک سانحہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، نیٹو حملہ کیسے ہوا، فی الوقت اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، تاہم امریکی فوج کی جانب سے پاکستان پر ارادتاً حملہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ حالیہ بحران سے باہر نکلنے کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ کوششوں میں مصروف ہیں۔
پینٹاگون کے ایک اور عہدیدار جان کربی کا کہنا تھا کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں، کسی پر الزام لگانا قبل ازوقت ہو گا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ نیٹو سپلائی روٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ساتھ دیگر آپشنز پر کام بھی کر رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 119288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش