0
Saturday 3 Dec 2011 22:03

حسینی مشن ہر زمانے میں انسانی معاشرے کی اصلاح کی صلاحیت رکھتا ہے، علامہ کرامت

حسینی مشن ہر زمانے میں انسانی معاشرے کی اصلاح کی صلاحیت رکھتا ہے، علامہ کرامت
اسلام ٹائمز۔ ملک کی مختلف امام بارگاہوں کی طرح کوئٹہ میں بھی مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے جن سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ اگر دنیا حضرت امام حسین علیہ السلام کے فلسفے اور سوچ کو سمجھ جاتی تو آج یہ حالت نہیں ہوتی۔ نواسہ رسول ص نے اپنا سب کچھ قربان کرکے دین کا پرچم سربلند کیا. امام بارگاہ ناصرالعزاء میکانگی روڈ میں علامہ کرامت علی دمشقی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے جانثاروں کے ہمراہ کربلا میں اپنی جان کا نذرانہ دیکر یہ ثابت کر دیا کہ حق کو شکست نہیں دی جا سکتی شکست صرف باطل کا مقدر ہے۔ نواسہ رسول ص نے دنیا کو یہ بیغام دیا کہ اصولوں کی خاطر ڈٹ جانا ہی اصل کامیابی ہے.
انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام سے غیر معمولی محبت رکھتے تھے اور نواسہ رسول ص نے بھی سرکٹا کر دین اسلام کی لاج رکھ لی۔ حسینی مشن ہر زمانے میں انسانی معاشرے کی اصلاح کی صلاحیت رکھتا ہے آج بھی اگر حضرت امام حسین علیہ السلام کے فلسفے پر عمل کیا جائے تو معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں‌ عظیم قربانی پیش کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا نواسہ رسول کی زندگی آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مجالس کے آخر میں ملکی سلامتی اورخوشحالی کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔
خبر کا کوڈ : 119361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش