QR CodeQR Code

ملتان،جمعیت علمائے اسلام کا نیٹو فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

3 Dec 2011 13:49

اسلام ٹائمز:رہنمائوں کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج جرات مند اور غیرت مند ہے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہماری فوج اور ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام نیٹو فورسز کے حملوں کے خلاف مرکزی دفتر ختم نبوت حضوری باغ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت جمعیت علمائے اسلام ملتان کے سرپرست قاری محمد یٰسین، قاری محمد امیر الدین، قاری محمد صدیق نے کی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ، اسرائیل اور نیٹو کے خلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو امریکہ نواز پالیسیاں ترک کرنا ہوں گی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیٹو فوج جو کہ پاکستانی فوج اور پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم رکھتی ہے، اس سے صرف شمسی ایئر بیس نہیں بلکہ تمام تر اڈے خالی کرائے جائیں اور آئندہ کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے، مقررین نے جنرل کیانی سے مطالبہ کیا کہ اگر ملک کا دفاع نہیں کر سکتے تو استعفٰے دے دو، یہ جنگ صرف فوج کی نہیں بلکہ یہ جنگ 18کروڑ عوام کی جنگ ہے۔


خبر کا کوڈ: 119366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119366/ملتان-جمعیت-علمائے-اسلام-کا-نیٹو-فورسز-کے-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org