QR CodeQR Code

لورالائی میں‌ غیرملکی باشندے سمیت 3 افراد گرفتار

3 Dec 2011 22:20

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا ایک شخص ابراہیم ازبک ہے جبکہ 2 افراد کاتعلق کوئٹہ سے ہے. پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اہم انکشافات متوقع ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لورالائی پولیس نے تخریب کاری کی کوشیش ناکام بناتے ہوئے غیرملکی باشندے سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزبرآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدرتھانہ کے ایس ایچ او سید ناصر شاہ نے رکی کے علاقے نیو سبزی منڈی بائی پاس پر چھاپہ مار کر 3 افراد محمد ابراہیم، انور محمد اور عمران کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 5ہینڈ گرنیڈ، 2عدد ریمورٹ، ایک بوری دھماکہ خیزمواد اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا ایک شخص ابراہیم ازبک ہے جبکہ 2 افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ پولیس نےملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اہم انکشافات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 119390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119390/لورالائی-میں-غیرملکی-باشندے-سمیت-3-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org