0
Sunday 4 Dec 2011 11:20

امریکا اور کینیڈا کے بغیر نئے علاقائی بلاک کی تشکیل

امریکا اور کینیڈا کے بغیر نئے علاقائی بلاک کی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ لاطینی امریکا اور کیربین رہنماؤں نے علاقائی تعلقات بڑھانے کے لئے نیا بلاک تشکیل دیا ہے، جس میں امریکا اور کینیڈا شامل نہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ بلاک امریکی ریاستوں کی تنظیم کی جگہ لے لے گا۔ لاطینی امریکہ اور کیربین امریکا کی کمیونٹی کے 33 ارکان نے علاقائی روابط کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ وینزویلا میں دو روزہ اجلاس کے بعد نئے بلاک کراکس کا اعلان کیا گیا۔ بلاک میں وینزویلا، ایکواڈور اور بولیویا بھی شامل ہیں، جنہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کا عزم کیا ہے۔ کولمبیا کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ بلاک کسی کے خلاف نہیں بلکہ لاطینی امریکا اور کریبین کے حق میں ہے،اگر ہم ایک دوسرے کے ساتھ فعال رہے تو بہت آگے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 119596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش