0
Tuesday 22 Sep 2009 11:00

سہ فریقی مذاکرات کا فائدہ صرف اسرائیل اور امریکہ کو ہوگا،حماس

سہ فریقی مذاکرات کا فائدہ صرف اسرائیل اور امریکہ کو ہوگا،حماس
فلسطین کی تحریک حماس نے محمود عباس،نتن یاہو اور اوباما کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی مذمت کی ہے ۔ تحریک حماس نے پیر کے دن اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سہ فریقی مذاکرات سے پتہ چلتا ہے کہ محمود عباس صیہونیوں اور امریکہ کے سامنے جھک گئے ہيں اور ان کا وہ سابقہ موقف بے بنیاد تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ جب تک اسرائیل کالونیوں کی تعمیر نہيں روک دیتا اس وقت تک اس کے ساتھ کوئی مذاکرات نہيں ہوں گے۔تحریک حماس نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ قانونی طور پر محمود عباس کو یہ حق نہيں ہے کہ وہ فلسطینیوں کی طرف سے مذاکرات کریں۔عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ترجمان ماہر طاہر نے بھی کہا ہے کہ اس نشست کا ملت فلسطین کو کوئي فائدہ نہيں ہو گا بلکہ اس کا فائدہ صرف امریکہ اور اسرائیل کو پہنچے گا ۔قابل ذکر ہے کہ نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس،صیہونی وزیرا‏عظم نتن یاہو اور امریکی صدر باراک اوباما آئندہ منگل کو نیویارک میں مذاکرات کرنے والے ہيں ۔
خبر کا کوڈ : 11971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش