QR CodeQR Code

آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیاں پر اختتام ہوگیا

4 Dec 2011 22:48

اسلام ٹائمز:رپورٹ کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا اور سیکیورٹی حکام نے نمائش چورنگی، صدر، تبت سینٹر، لائٹ ہاؤس، بولٹن مارکیٹ اور جلوس کے راستے میں آنے والی تمام دکانوں کو سیل کردیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آٹھ محرم الحرام شہادت حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو مقررہ راستہ سے ہوتا ہوا حسنییہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔ مرکزی جلوس عزاء میں شہر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی، جبکہ جلوس ہائے عزاء میں بچوں، عورتوں اور جوانوں سمیت بزرگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر شہادت علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام کی یاد میں جوانوں نے علم حضرت عباس علیہ السلام اٹھا رکھے تھے اور شہید وفا سے تجدید عہد وفا کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا اور سیکیورٹی حکام نے نمائش چورنگی، صدر، تبت سینٹر، لائٹ ہاؤس، بولٹن مارکیٹ اور جلوس کے راستے میں آنے والی تمام دکانوں کو سیل کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 119768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119768/آٹھ-محرم-الحرام-کا-مرکزی-جلوس-نشتر-پارک-سے-برآمد-ہوکر-حسینیہ-ایرانیاں-پر-اختتام-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org