QR CodeQR Code

ایران نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

4 Dec 2011 23:53

اسلام ٹائمز:ایران نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی حصہ پر پرواز کرنے والے ایک بغیر پائلٹ کے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی ملٹری ذرائع نے سرکاری ٹی وی پر دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی ایران میں ایک کارروائی کے دوران امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا گیا جس نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ایران ملٹری کے مطابق گرایا گیا امریکی ڈرن طیارہ RQ-170 تھا جسے مار گرایا گیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ڈرون طیارہ جو جاسوسی کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے، جدید ترین ’آر کیو ون سیونٹی‘ سیریز کا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈرون طیارہ کو بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچ تھا اور اس کا ڈھانچہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ راڈار کو نظر نہ آنے والے اس طیارہ بنانے اور اس کو استعمال کرنے کا اعلان امریکہ نے دو سال قبل ہی کیا تھا۔
ایرانی فوجی حکام نے کہا ہے کہ ایران کی فضائی حدود کی اس طرح کی خلاف ورزیوں کا رد عمل آئندہ ایران کی فضائی حدود تک محدود نہیں رہے گا۔ امریکہ نے حال ہی میں ایران پر جوہری ہتھار بنانے کے الزام میں اقتصادی پابندیوں کو مزید سخت کر دیا تھا جس کے بعد مغربی ممالک نے بھی ایسے ہی اقدامات کیے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔


خبر کا کوڈ: 119793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119793/ایران-نے-فضائی-حدود-کی-خلاف-ورزی-پر-امریکی-ڈرون-طیارہ-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org