0
Monday 5 Dec 2011 00:35

انقرہ میں شام کے حق میں مظاہرے، اردگان امریکی پٹھو نہ بنیں

انقرہ میں شام کے حق میں مظاہرے، اردگان امریکی پٹھو نہ بنیں
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں لاکھوں ترک شہریوں نے امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے شام کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آنکھیں بند کر کے امریکی پالیسیوں کی پیروی کرنے سے گریز کریں۔ مظاہرین نے شام سے متعلق ترک حکومت کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مغربی اور عرب ممالک کی جانب سے شام کی حکومت کو سرنگون کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جو بایڈن کی ترکی آمد پر شدید اعتراض کیا۔ احتجاج کرنے والے افراد نے وزیراعظم رجب طیب اردگان کی سربراہی میں انصاف اور ترقی پارٹی کو خطے میں شیطانی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے امریکہ کا آلت دست قرار دیا اور اسکی شدید مذمت کی۔
یہ مظاہرہ ترک یوتھ یونین کی درخواست پر انجام پایا۔ اس یونین نے مظاہرہ میں اعلان کیا کہ رجب طیب اردگان امریکہ کے نیو مڈل ایسٹ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں امریکی پٹھو کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن شام اور ترکی کی اقوام آپس میں برادر ہیں اور مغربی استعمار ان دو قوموں کے درمیان فتنہ انگیزی میں ہر گز کامیاب نہیں ہو گا۔
یاد رہے چند روز قبل ترکی نے شام مخالف امریکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شام کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا اور شام کے دہشت گرد مسلح گروہوں کی لاجسٹک سپورٹ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔
مظاہرین نے ترک حکومت کی جانب سے امریکی اور مغربی پالیسیوں کی حمایت اور انقرہ کا مغربی منصوبوں کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اعلان کیا کہ ترک قوم ہر گز شام کی قوم کے خلاف ہونے والی سازشوں پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔
مظاہرہ میں شریک افراد نے شام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ شام میں جمہوریت خود وہاں کے عوام کے ہاتھوں بحال ہونی چاہئے نہ ان نئے استعماری ہتھکنڈوں کے ذریعے جنہیں امریکہ خطے میں بروئے کار لا رہا ہے۔
ترک یوتھ یونین کے سربراہ کربوجیل نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ترک اخبار واٹن نے 2003 میں پیش بینی کی تھی کہ مشرق وسطی کی تمام حکومتیں عنقریب سرنگون ہو جائیں گی اسی اخبار میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں ترک صدر عبداللہ گل نے اعلان کیا تھا کہ ترکی جدید مشرق وسطی کا رول ماڈل قرار پائے گا اور یہ منصوبہ امریکی مفاد میں بھی ہو گا۔
کربوجیل نے تاکید کی کہ ترکی میں حکمفرما جماعت انصاف اور ترقی کی جانب سے اسلام کا دعوا قابل اعتماد نہیں۔ لیبیا اور عراق نابود ہو چکے ہیں، غزہ ہمیشہ کی طرح اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے اور آج شام اور کل ترکی کو نشانہ بنایا جائے گا، ان سب واقعات کی ذمہ دار انصاف اور ترقی پارٹی اور وزیراعظم اردگان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 119799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش