QR CodeQR Code

شمسی ایئر بیس خالی کرنے کے باوجود پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے، امریکہ

5 Dec 2011 14:55

اسلام ٹائمز:واشنگٹن ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ امریکا شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا اور شمسی ایئر بیس خالی کرنے کے باوجود ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ جس کیلئے متبادل انتظام کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے دفاعی حکام نے کہا ہے کہ شمسی ایئربیس خالی کر دینے کے باوجود بھی پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے اور یہ حملے افغانستان سے کیے جائیں گے۔ امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ امریکا شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا اور شمسی ایئر بیس خالی کرنے کے باوجود ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ جس کیلئے متبادل انتظام کر لیا ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کو افغانستان میں بنائے گئے اڈوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔ 
پاکستان نے گیارہ دسمبر تک امریکا کو شمسی ایئر بیس خالی کرنے کا کہا تھا اور اس بیس سے امریکیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق امریکا گزشتہ کئی ماہ سے ڈرون حملوں کے لیے متبادل اڈوں پر کام کر رہا تھا۔ چھبیس نومبر کو نیٹو حملے کے بعد پاکستان کی دفاعی کمیٹی نے شمسی ایئر بیس پندرہ روز میں خالی کرنے اور نیٹو سپلائی لائن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 119859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119859/شمسی-ایئر-بیس-خالی-کرنے-کے-باوجود-پاکستان-میں-ڈرون-حملے-جاری-رہیں-گے-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org