QR CodeQR Code

کوہاٹ میں راکٹ حملہ، 4 افراد زخمی

5 Dec 2011 18:31

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق شام کے وقت شرپسندوں نے نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیا جو پراچہ مارکیٹ پر آگرا، جس کے باعث سیکورٹی پر تعینات 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے حوالے سے حساس ترین قرار دیئے گئے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں شرپسندوں کی جانب سے راکٹ حملہ کے باعث تین پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق شام کے وقت شرپسندوں نے نامعلوم سمت سے 2 راکٹ فائر کئے جو پراچہ مارکیٹ پر آگرے، جس کے باعث سیکورٹی پر تعینات 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، راکٹ حملہ کے بعد شہر کی سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے، واضح رہے کہ محرم الحرام کے عشرہ کیلئے ضلع کوہاٹ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور شہر کی سیکورٹی بھی سخت ہے۔


خبر کا کوڈ: 119922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/119922/کوہاٹ-میں-راکٹ-حملہ-4-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org