QR CodeQR Code

پاکستان حافظ سعید کیخلاف جلد کارروائی کرے،ایس ایم کرشنا

22 Sep 2009 13:56

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے خلاف جلد کارروائی کی جائے ۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں کئی


نئی دہلی:بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے خلاف جلد کارروائی کی جائے ۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا لیکن اصل مسئلہ اب تک وہیں کھڑا ہے اور ممبئی حملوں کے ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے ثبوت ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے کافی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نیو یارک میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات میں سرحد پار دہشت گردی کے معاملات پر بات چیت ہو گی۔ 


خبر کا کوڈ: 12001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12001/پاکستان-حافظ-سعید-کیخلاف-جلد-کارروائی-کرے-ایس-ایم-کرشنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org