0
Tuesday 6 Dec 2011 03:02

لاہور سمیت پنجاب بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر ہوگئے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر ہوگئے
اسلام ٹائمز : شہدائے کربلا کی یاد میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں جلوس ہائے عزاداری سید الشہدا برآمد ہوئے۔ شبیہہ ذوالجناح، علم عباس، تعزیہ اور جھولہ علی اصغر کے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر ختم ہوئے۔ جلوس کے راستوں میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے نوحہ خوانی، ماتمداری اور زنجیر زنی کی۔ جلوس کے راستوں میں اہل تشیع اور اہل سنت مسالک سے تعلق رکھنے والے محبان اہل بیت علیہم السلام نے پانی اور دودھ کی سبیلوں کے علاوہ نیازامام حسین علیہ السلام کا بھی انتظام کیا۔ 

لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہوا۔ جو حیدرروڈ، سول سیکرٹریٹ، پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا امام بارگاہ خیمہ سادات موج دریا روڈ پہنچا۔ جہاں مجلس عزا، نوحہ خوانی، ماتمداری اور زنجیر زنی کے بعد جلوس واپس انہیں راستوں پر اسلام پورہ پانڈو سٹریٹ امام بارگاہ میں رات بارے بجے اختتام پذیر ہوا۔
 
جلوس کے روٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا تھا جبکہ جلوس میں شامل ہونے والوں کی تین مقامات پر جامہ تلاشی اور واک تھروگیٹ سے گذار کر انہیں جلوس میں شامل ہونے دیا جاتا تھا۔ 

جلوس کے راستوں میں ہی نماز ظہرین اور نماز مغریبین مولانا حسن عباس نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئیں۔ جلوس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ لاہور میں صدر کینٹ، وسن پورہ، نیاز بیگ ٹھوکر، شادمان کالونی، ظفر کالونی سمن آباد، سوڈیوال، نکلسن روڈ اور دیگر مقامات سے نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے۔ ان جلوسوں کی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضا ئی نگرانی بھی کی گئی۔
کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ لاہور میں پیش نہیں آیا۔ البتہ جھنگ میں جلوس پر سپاہ یزید کے غنڈو ں کی فائرنگ سے تین عزادار زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 120017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش