QR CodeQR Code

امام حسینؑ کی عظیم قربانی ساری انسانیت کے لیے عظمت کی ایک اعلیٰ مثال ہے، گورنر سندھ

6 Dec 2011 22:05

اسلام ٹائمز:یوم عاشورا پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ یوم عاشورا کے موقع پر ہم یہ عہد کریں کہ ہم امام حسین ؑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قسم کے باطل نظریات کے خلاف متحد ہوکر اسلام کی سر بلندی کے لیے ہر ممکن قربانی دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی عظیم قربانی ساری انسانیت کے لیے عظمت کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ امام عالی مرتبت کربلا میں جس طرح طاغوت کے سامنے صف آراء ہوئے، اسلام اور احترام آدمیت کے اعلیٰ و ارفع اصولوں کی پاسداری کے لیے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اہل و عیال کی قیمتی جانوں کی بھی پرواہ نہ کی، وہ رہتی دنیا تک بااصول انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے جو ہمیں معاشرے میں نظم و ضبط قائم کرنے اور صبر و استقامت کے ساتھ غیر اللہ کی قوتوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے ایثار و قربانی کا جذبہ بیدار کرنے کا درس دیتا ہے ۔ آج کا دن ہم ہمیں اپنے طرز عمل اور رویوں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یوم عاشورا کے موقع پر ہم یہ عہد کریں کہ ہم امام حسین ؑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قسم کے باطل نظریات کے خلاف متحد ہوکر اسلام کی سر بلندی کے لیے ہر ممکن قربانی دیں گے اور شہداء کربلا کے طریقہ کار کو اپنا کر عملی طور پر پاکباز شہیدوں سے اپنا رشتہ استوار کریں گے کہ یہی طرز عمل ہماری دینی اور دنیاوی زندگی میں سرخرو ہونے کا ذریعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 120138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120138/امام-حسین-کی-عظیم-قربانی-ساری-انسانیت-کے-لیے-عظمت-ایک-اعلی-مثال-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org