0
Tuesday 6 Dec 2011 22:40

واقعہ کربلا انسانیت کو جبر و استبداد کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہے، شاہ تراب الحق قادری

واقعہ کربلا انسانیت کو جبر و استبداد کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہے، شاہ تراب الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ کربلا میں امام عالی مقامؑ نے دین اسلام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرکے وہ مقام اولیٰ حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کو جبر و استبداد کے خلاف جہاد کا درس دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اہل بیتؑ کے کردار کو مشعل راہ بنا کر ذاتی مفادات، دہشت گردی، فرقہ واریت سے کنارہ کشی کرتے ہوئے محبت و رواداری کو فروغ دے کر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجاگر کریں۔
کھوڑی گارڈن میں محفل ذکر و عظ سے علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے دین مصطفیٰ کی دعوت و تبلیغ کے لیے شہادت کو فوقیت دی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے حق و باطل کے فرق کو واضح کرکے رہتی دنیا تک مثال پیش کی اور واقعہ کربلا ظلم و استبداد اور جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 120142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش