0
Wednesday 7 Dec 2011 00:37

پشاور میں 2 راکٹ فائر، کوئی نقصان نہیں ہوا

پشاور میں 2 راکٹ فائر، کوئی نقصان نہیں ہوا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی سمت سے 2 راکٹ فائر کئے گئے تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق ایک راکٹ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں واقع لنڈی اخون اور دوسرا راکٹ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں آ گرا، راکٹ خیبر ایجنسی کے علاقہ شلوبر کی سمت سے فائر کئے گئے، ایس پی کینٹ ڈاکٹر محمد سعید کے مطابق راکٹ گرنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر کا کوڈ : 120150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش