QR CodeQR Code

او آئی سی کا وزرائے خارجہ اجلاس آج نیو یارک میں شروع ہو گا

23 Sep 2009 09:51

او آئی سی کا 64 واں سالانہ 2 روزہ وزرائے خارجہ اجلاس 24 ستمبر کو نیویارک میں شروع ہو گا جس میں مسئلہ کشمیر کے علاوہ فلسطین اور افغانستان کے معاملات بھی سر فہرست رہیں گے۔24 ستمبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سعودی،نائیجریا اور ترکی کے وزرائے خارجہ اور


سرینگر:او آئی سی کا 64 واں سالانہ 2 روزہ وزرائے خارجہ اجلاس 24 ستمبر کو نیویارک میں شروع ہو گا جس میں مسئلہ کشمیر کے علاوہ فلسطین اور افغانستان کے معاملات بھی سر فہرست رہیں گے۔24 ستمبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سعودی،نائیجریا اور ترکی کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل پر مشتمل کشمیر رابطہ گروپ کی ملاقات ہو گی،جس میں پچھلے اجلاس میں پاس کی گئی قراردادوں اور کشمیر کے حوالے سے موجودہ صورتحال کے تناظر میں تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 26 ستمبر کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو گا جس میں کشمیر سے متعلق ایک قرارداد پاس ہو گی۔آزاد کشمیر کے صدر راجہ ذولقرنین بھی وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں حریت کانفرنس (میر واعظ گروپ ) کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔


خبر کا کوڈ: 12019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12019/او-آئی-سی-کا-وزرائے-خارجہ-اجلاس-آج-نیو-یارک-میں-شروع-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org