QR CodeQR Code

رحمن ملک کی جانب سے طالبان کا شکریہ، شکوک کو جنم دیتا ہے، انصار برنی

7 Dec 2011 10:07

اسلام ٹائمز:وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کے بیان سے ان کے طالبان سے رابطوں اور تعلق کی تصدیق ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز سماجی رہنما انصار برنی کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کی جانب سے طالبان کا شکریہ ادا کرنا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کے بیان سے ان کے طالبان سے رابطوں اور تعلق کی تصدیق ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ رحمان ملک دوہرا کھیل کھیلنا بند کریں اور پاکستان کی تقدیر سے نہ کھیلیں۔


خبر کا کوڈ: 120192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120192/رحمن-ملک-کی-جانب-سے-طالبان-کا-شکریہ-شکوک-کو-جنم-دیتا-ہے-انصار-برنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org