0
Wednesday 7 Dec 2011 13:08

ہنگو میں راکٹوں کی بارش کے باوجود جلوس عزا جاری رہا

ہنگو میں  راکٹوں کی بارش کے باوجود جلوس عزا جاری رہا
اسلام ٹائمز۔ یزید وقت امریکہ کے لے پالک سپاہ یزید اور کالعدم طالبان نے روز عاشورا ہنگو شہر میں جلوس نکلنے سے پہلے اور بعد میں ہنگو سے متصل اورکزئی ایجنسی کی پہاڑیوں سے جلوس پر بھاری ہتھیاروں، راکٹ اور میزائل کے حملے کئے، لیکن اللہ کی شان دیکھئے کہ بھاری ہتھیاروں کے یہ گولے ہنگو شہر میں جلوس عزا پر گرنے کی بجائے شہر میں بند دکانوں اور کھلی جہگوں پر گرے، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم بھاری ہتھیاروں کی مسلسل شیلنگ کے باوجود عزادار یاحیسن ع کی صداؤں میں اپنا روٹ مکمل کر کے یزیدیت کی ابدی شکست رقم کر گئے، یہاں یہ بات یاد رہے کہ 2006ء عاشورا کے دن ہنگو شہر کے جلوس میں خونی خودکش حملے کے بعد ہر سال جلوس عزا پر حملے جاری رہتے ہیں۔ اس سے پہلے کوہاٹ سے متصل ایف آر کوہاٹ درہ آدم خیل سے بھی کوہاٹ شہر میں شب عاشور کے جلوس سے پہلے یزید وقت امریکہ کے لے پالک طالبان نے راکٹ حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے علاوہ کئی افراد زخمی کر دئیے تھے، تاہم اس کے باوجود کوہاٹ شہر میں شب عاشور و روز عاشور کے جلوس روایتی راستوں سے اختتام پذیر ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 120237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش