0
Wednesday 7 Dec 2011 13:54

حسینت زندہ باد، یزیدیت مردہ باد کے واشگاف نعروں کے ساتھ پشاور سنٹرل جیل میں جلوسِ عزا کا انعقاد

حسینت زندہ باد، یزیدیت مردہ باد کے واشگاف نعروں کے ساتھ پشاور سنٹرل جیل میں جلوسِ عزا کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ سید الشہدا اور شہدائے کربلا کی یاد دنیا کے دیگر حصوں کی
طرح خیبر پختونخواہ اور اس سے متصل قبائلی علاقوں فاٹا میں بھی عقیدت و
احترام سے منائی گئی۔ کرم، اورکزئی ایجنسی میں جلوس عزا کے علاوہ
خیبر، باجوڑ اور وزیرستان ایجنسیوں میں پاراچنار کے ایف سی اہلکاروں نے اپنے متعلقہ ایف سی مراکز میں جلوس عزا کا انعقاد کرکے شہدائے کربلا سے تجدید عہد کیا۔ پشاور سنٹرل جیل میں جلوس عزا کا انعقاد حسینت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کے واشگاف نعروں کے ساتھ ہوا، جیل میں موجود شیعہ قیدیوں نے اس سال عزاداری پر پہلی دفعہ پابندی کے خلاف یکم تا تین محرم تین روزہ بھوک ہڑتال اور اندرون ملک و بیرون ملک ملی و عزاداری تنظیموں کے دباؤ کے نتیجے میں جیل حکام نے روز عاشور شیعہ قیدیوں کو جلوس عزا کی اجازت دے دی۔ جیل میں جلوس اور سینہ زنی کی گئی۔ جیل میں یزید وقت کی پشت پناہ کالعدم تنظیموں سپاہ یزید اور لشکر یزید کی طرف سے عزاداری پر قدغن کے منصوبے خاک میں مل گئے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا و فاٹا بشمول صوبائی دارلحکومت پشاور میں جلوس عزا اپنے منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 120272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش