QR CodeQR Code

ایران کا یورینیم کی افزودگی کے سلسلے میں اہم کامیابی کا اعلان

23 Sep 2009 10:32

ایران نے یورینیم کی افزودگی کے سلسلے میں اہم کامیابی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اس کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت میں پانچ گنا اضافہ ہو جائے گا۔ ایران کی ایٹمی انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ


تہران:ایران نے یورینیم کی افزودگی کے سلسلے میں اہم کامیابی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اس کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت میں پانچ گنا اضافہ ہو جائے گا۔ ایران کی ایٹمی انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کے سائنسدانوں نے سینٹری فیوجز ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنا لیا ہے جس سے یورینیم کی افزودگی کا کام تیز رفتاری سے کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک موجودہ جوہری صلاحیت میں دس گنا اضافہ کرنا چاہتا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں جاری رکھنے کے وعدے پر قائم ہے انہوں نے کہا کہ ایران آئی اے ای اے سے تعاون جاری کرتے ہوئے اپنے پرامن جوہری پروگرام کو جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 12033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12033/ایران-کا-یورینیم-کی-افزودگی-کے-سلسلے-میں-اہم-کامیابی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org