QR CodeQR Code

پاکستان اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں عوامی اور مذہبی حلقوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں،اوباما

23 Sep 2009 11:12

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے عوامی اور مذہبی حلقوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔نیو یارک میں کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان


نیو یارک:امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے عوامی اور مذہبی حلقوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔نیو یارک میں کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ دنیا میں سماجی تبدیلی کیلئے بیرونی امداد کے علاوہ سول سوسائٹی کا کردار بھی اہم ہے۔دنیا کا کوئی ملک غربت کے چیلنج سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔دنیا میں تبدیلی لانے کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے۔اس سے پہلے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی بحران نے عام لوگوں کی حالت پر منفی اثر ڈالا ہے۔ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات سب سے اہم ہیں۔کانفرنس میں ساٹھ سے زائد موجودہ اور سابق سربراہان مملکت نے شرکت کی۔



خبر کا کوڈ: 12035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12035/پاکستان-اور-افغانستان-سمیت-دنیا-بھر-میں-عوامی-مذہبی-حلقوں-سے-رابطے-کئے-جا-رہے-ہیں-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org