0
Wednesday 7 Dec 2011 23:08

کشمیری راہنما غلام نبی فائی کا اعترافِ جرم

کشمیری راہنما غلام نبی فائی کا اعترافِ جرم
اسلام ٹائمز۔ کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے اعتراف جرم کر لیا ہے، سربراہ کشمیر امریکی کونسل پر ایف بی آئی اور آئی آر ایس سے جھوٹ بولنے کا الزام تھا جبکہ انہوں نے خود کو فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر بھی نہیں کرایا تھا۔ کشمیری رہنما نے 2 الزامات پر اعتراف جرم کیا۔ ایف بی آئی سے غلط بیانی کرنے کا اعتراف کیا اور فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت خود کو رجسٹر بھی نہیں کرایا۔ اعتراف جرم پر فائی کو ایک مقدمے میں 5 اور دوسرے میں 3 سال قیدکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غلام نبی فائی کے کیس کا فیصلہ 9 مارچ کو سنایا جائیگا۔ 
دیگر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت میں کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کر لیا ہے ۔ غلام نبی فائی پر الزام تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر امریکا میں کشمیری عوام کیلئے لابنگ کرتے رہے ہیں اور پیسے لے کر تنظیم چلا رہے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے غلام نبی فائی کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کیا اور اٹھارہ صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی گئی جس میں بتایا کہ غلام نبی ایسی فرم چلا رہے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں، ایف بی آئی کی جانب سے انہیں بار بار اس جانب نشاندہی کروائی گئی مگر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر غلام نبی فائی پر یہ الزام بھی تھا کہ انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے پیسے حاصل کیے۔ آج سماعت کے موقع پر غلام بنی نے اعتراف جرم کر لیا جس کے بعد عدالت نے انہیں دوبارہ نظر بند کر دیا اور نو مارچ دو ہزار بارہ کو انہیں سزا سنائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ : 120431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش