QR CodeQR Code

ملتان میں روز عاشور، مرکزی جلوس میں نماز ظہرین ادا کی گئی

7 Dec 2011 23:16

اسلام ٹائمز:مرکزی امام بارگاہ آستانہ لعل شاہ سے برآمد ہونے والا جلوس جب چوک گھنٹہ گھر پہنچا تو عزاداروں نے چوک گھنٹہ گھر میں نماز ظہرین با جماعت ادا کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی روز عاشور نماز ظہرین با جماعت ادا کی گئی، مرکزی امام بارگاہ آستانہ لعل شاہ سے برآمد ہونے والا جلوس جب چوک گھنٹہ گھر پہنچا تو نماز ظہرین ادا کی گئی، نماز باجماعت کا اہتمام امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن نے کیا، اس موقع پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کی کثیر تعداد نے نماز باجماعت میں شرکت کی، امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژ ن کے صدر جواد جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز انسان کو یاد حسین علیہ السلام سے غافل نہیں کرتی بلکہ نماز انسان کو حسینیت کے سمجھنے کا درس دیتی ہے، نماز معراج حسینیت ہے۔


خبر کا کوڈ: 120433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120433/ملتان-میں-روز-عاشور-مرکزی-جلوس-نماز-ظہرین-ادا-کی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org