0
Wednesday 23 Sep 2009 12:20

ایران کا ایٹمی پروگرام پر مذاکرات سے ایک بار پھر انکار

ایران کا ایٹمی پروگرام پر مذاکرات سے ایک بار پھر انکار
تہران:ایران نے جدید نیو کلیئر سینٹری فیوجز کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی نیوکلیئر ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی کے مطابق سینٹری فیوجز کی یہ نئی اور جدید قسم ایرانی سائنسدانوں نے تیار کی ہے۔ یہ آلات ایران میں استعمال ہونے والے موجودہ سینٹری فیوجز کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،جنھیں ٹیسٹ بھی کر لیا گیا ہے۔ ادھر نیو یارک میں بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متقی نے کہا کہ ایران مذاکرات کے عمل کی حمایت کرتا ہے تاہم ایٹمی پروگرام پر کوئی بات نہیں ہو گی۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما ایران کے خلاف پالیسی کی تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں۔

خبر کا کوڈ : 12045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش