QR CodeQR Code

کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل خالد ربانی کی وزیراعلیٰ حیدر ہوتی سے ملاقات

8 Dec 2011 23:34

اسلام ٹائمز:کور کمانڈر کچھ دیر تک وزیراعلیٰ کے ہمراہ رہے اور اُن سے اپنی نئی ذمہ داریوں سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعلیٰ نے کور کمانڈر کو یاد گاری سو نیئر بھی پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نئے کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل خالد ربانی نے آج خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، وہ کچھ دیر تک اُن کے ہمراہ رہے اور اُن سے اپنی نئی ذمہ داریوں سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعلیٰ نے کور کمانڈر کو یادگار ی سونیئر بھی پیش کیا، واضح رہے کہ لیفٹینٹ جنرل خالد ربانی کو لیفٹینٹ جنرل آصف یاسین ملک کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد کورکمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔


خبر کا کوڈ: 120687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120687/کور-کمانڈر-پشاور-لیفٹینٹ-جنرل-خالد-ربانی-کی-وزیراعلی-حیدر-ہوتی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org