0
Thursday 8 Dec 2011 23:46

صدر زرداری کے مستعفی ہونے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میاں افتخار

صدر زرداری کے مستعفی ہونے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میاں افتخار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے مستعفی ہونے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ چار پانچ دنوں میں صحت یاب ہو کر سینٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صدر زرداری پہلے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں اپنے معالج سے معائنے کا مشورہ دیا، جس کے لئے وہ دبئی گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ میں دہشت گردوں نے جن 40 بچوں کو خودکش حملوں کے لئے تیار کیا تھا حکومت نے انہیں اپنی تحویل میں لے کر نفسیاتی ڈاکٹروں کے ذریعے ان کا علاج کرا لیا ہے اور اب وہ معاشرے کے اہم شہری کی حیثیت سے اپنے روز مرہ کے امور انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ بچوں کے اغواء میں ملوث ہیں ہمیں ان پر کڑی نظر رکھنی چاہئے کیونکہ یہ لوگ نہ صرف بچوں کے اعضاء فروخت کرنے میں ملوث ہوتے ہیں بلکہ انہیں دہشت گردوں کے ہاتھ فروخت کر کے دہشت گردی کے مذموم عزائم میں استعمال کرتے ہیں، جس کے لئے معاشرے کے تمام افراد کو اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 120689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش