0
Friday 9 Dec 2011 00:26

امریکی دباؤ میں آتے تو یوں سینہ تان کر کھڑے نہ ہوتے، فردوس عاشق اعوان

امریکی دباؤ میں آتے تو یوں سینہ تان کر کھڑے نہ ہوتے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ڈی جی ایم او نے کابینہ کو سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے سے متعلق بریف کیا اور ارکان کے سوالوں کے جواب دیئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، پارلیمانی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صدر کی صحت سے متعلق وزراء کے بیانات نے بحرانی کیفیت پیدا کی، صدر سے متعلق صدارتی ترجمان کا بیان مصدقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کےخلاف کارروائی کے دوران 45 دن میں 2 لاکھ کنکشن کاٹے گئے۔ بجلی نادہندگان سے 2 ارب 30 لاکھ روپے وصول کئے۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ خسارے میں جانے والے اداروں کی تشکیل نو اور پاور سیکٹر سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس ہر ہفتے ہوا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی جاری رکھنے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 120694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش