QR CodeQR Code

پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، جنرل ڈیمپسی

9 Dec 2011 21:54

اسلام ٹائمز: جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کی طرف سے نیٹو سپلائی بند ہونے کی فکر نہیں۔ پاکستانی جو آئل ٹینکرز جلا رہے ہیں وہ تیل ہمارا نہیں کیونکہ جو پٹرول نیٹو تک نہ پہنچے اس کی قیمت ادا نہیں کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈیمپسی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں جنہیں ختم کرنا ہو گا، افغانستان میں اہداف حاصل کر لئے، پاکستان کی طرف سے نیٹو سپلائی بند ہونے کی فکر نہیں۔
امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈیمپسی نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ افغانستان میں امریکی فوج نے اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں ہونے والے لویہ جرگہ کی حمایت کرتے ہیں۔ جنرل ڈیمپسی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔ افغانستان میں امن کے لئے ان ٹھکانوں کو ختم کرنا ہو گا۔ جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کی طرف سے حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ اس حملے سے امریکہ کو کیا حاصل ہونا تھا، پاکستانی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے پر پاکستانی آرمی چیف سے بات کی ہے اور پاکستان کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مہمند ایجنسی میں ہونے والے حملے میں امریکہ کا کوئی مفاد نہیں تھا۔ جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کی طرف سے نیٹو سپلائی بند ہونے کی فکر نہیں۔ پاکستانی جو آئل ٹینکرز جلا رہے ہیں وہ تیل ہمارا نہیں کیونکہ جو پٹرول نیٹو تک نہ پہنچے اس کی قیمت ادا نہیں کرتے۔


خبر کا کوڈ: 120871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120871/پاکستان-میں-دہشتگردوں-کے-محفوظ-ٹھکانے-موجود-ہیں-جنرل-ڈیمپسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org