QR CodeQR Code

پوری قوم متحد ہو کر دہشتگردی کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، اسفند یار ولی

9 Dec 2011 22:25

اسلام ٹائمز:ایک بیان میں اے این پی کے سربراہ نے کراچی میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانیں لینے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، پشاور میں باچا خان مرکز سے جاری بیان میں سربراہ اے این پی نے کراچی میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے غیر انسانی فعل قرار دیا، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانیں لینے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، ملک کی سلامتی کیلئے جانیں دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اسفند یار ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر اٹھ کھڑی ہو تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان منتقل کیا جا سکے، انہوں نے شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 120879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120879/پوری-قوم-متحد-ہو-کر-دہشتگردی-کیخلاف-اٹھ-کھڑی-اسفند-یار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org