0
Friday 9 Dec 2011 23:37

محرم الحرام میں یکجہتی نے ثابت کر دیا ہم متحد ہیں، امرالدین آغا

محرم الحرام میں یکجہتی نے ثابت کر دیا ہم متحد ہیں، امرالدین آغا
اسلام ٹائمز۔  مرکزی انجمن تاجران و دکانداران کے رہنماوں نے ایک بیان میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات پر آئی جی پولیس اور سٹی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں، تاجروں، سماجی ورکروں اور وکلاء برادری نے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ثابت کر دیا کہ ہم متحد ہیں اور ہمارے درمیان میں نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امرالدین آغا، ٹکری حمید بنگلزئی، میر افضل زہری، عبدالصبور خلجی، محمد ولی ہوتک، الہیٰ بخش بنگلزئی نے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چند عناصر نفرت کے بیج بو کر کوئٹہ کا امن برباد کرنے پر تلے ہیں مگرکوئٹہ کے باشعور عوام تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 120893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش