QR CodeQR Code

امریکی مداخلت کے ذمہ دار، پرویز مشرف، زرداری اور گیلانی کا احتساب کیا جائے، جاوید ہاشمی

10 Dec 2011 11:29

اسلام ٹائمز:شمس آباد ملتان میں جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے، عوام نے پیپلز پارٹی کا تاریک دور دیکھ لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر پرویز مشرف نے مل کر امریکہ کو پاکستان میں مداخلت کی اجازت دی، ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ ہم آزاد اور خود مختار ملک ہیں ہماری جغرافیائی حدود اور پالیسیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کا تاریک دور گزر گیا۔ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ظالموں کو پانچ سال پورے کرنے دینے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ عوام دیکھ لے کہ حکمران ملک کو کس طرح لوٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے، عوام نے پیپلز پارٹی کا تاریک دور دیکھ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ والوں کی نظریں بھی پاکستان مسلم لیگ ن پر ہیں۔ ہم سندھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 120896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120896/امریکی-مداخلت-کے-ذمہ-دار-پرویز-مشرف-زرداری-اور-گیلانی-کا-احتساب-کیا-جائے-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org