0
Thursday 24 Sep 2009 10:25

قذافی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے منشور کی کاپی پھاڑ دی،ہیڈکوارٹر امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ

قذافی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے منشور کی کاپی پھاڑ دی،ہیڈکوارٹر امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد:لیبیا کے صدر معمر قذافی نے کہا ہے کہ ویٹو کا اختیار اور مستقل ارکان کی حیثیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے،ہم اسے نہیں مانتے،عالمی ادارے کی پھر سے تنظیم نو کی جانی چاہئے،اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کو نیو یارک سے کسی اور جگہ منتقل کیا جائے، انہوں نے اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے منشور کی کاپی پھاڑ دی ۔ معمر قذافی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہمیشہ پابندیاں اور خوف پیدا کیا۔اسے دہشت کونسل قرار دیا جانا چاہئے، سلامتی کونسل غیر جمہوری ہے،ہمیں اس کے فیصلوں کا پابند نہیں ہونا چاہئے۔بدھ کو اپنے چالیس سالہ اقتدار میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں منشور کی کاپی پھاڑتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں تمام اقوام کو مساوی حقوق دیئے گئے تاہم اس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل غیر جمہوری کونسل ہے ہم اس کے فیصلوں کے پابند نہیں۔ عالمی طاقتیں سلامتی کونسل کو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتیں ہمیشہ سے دنیا میں محرومی اور غربت کی ذمہ دار ہیں اور انہی طاقتوں نے افریقہ کو اپنا محکوم بنا کر رکھا ہے۔ انہوں نے افریقہ کیلئے 7.7 ٹریلین ڈالر زر تلافی دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ معمر قذافی نے کہا کہ امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینڈی کے قتل کی فائلیں دوبارہ کھولی جائیں کیونکہ یہ بات سامنے آئی تھی کہ جان ایف کینڈی اسرائیل کو جوہری ری ایکٹر فراہم کرنے کے حوالے سے تحقیقات کرانے والے تھے۔

Print Version
خبر کا کوڈ : 12096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش