QR CodeQR Code

البصیرہ کے زیر اہتمام محفل مسالمہ کا انعقاد

10 Dec 2011 11:33

اسلام ٹائمز: اس محفل مسالمہ کی صدارت ملک کے مایہ ناز شاعر و ادیب اور مقتدرہ قومی کے سابق صدر نشین زبان افتخار عارف کریں گے۔ اس محفل مسالمہ میں روالپنڈی ، اسلام آباد کے مایہ ناز شعراء اور ادیب شرکت فرما رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے البصیرہ پاکستان کے زیراہتمام دفتر البصیرہ مکان نمبر 40 بیلا روڈ جی ٹین ون میں، 10 دسمبر، بروز ہفتہ بوقت 6 بجے شام سالانہ محفل مسالمہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس محفل مسالمہ کی صدارت ملک کے مایہ ناز شاعر و ادیب اور مقتدرہ قومی کے سابق صدر نشین زبان افتخار عارف کریں گے۔ اس محفل مسالمہ میں روالپنڈی، اسلام آباد کے مایہ ناز شعراء اور ادیب شرکت فرما رہے ہیں، جن میں مولانا بشیر حسین ناظم، سید عارف، پروفیسر احسان اکبر، میاں تنویر قادری، انجم خلیق، جلیل عالی، خاور نقوی، اصغر عابد قابل ذکر ہیں۔ یاد رہے کہ البصیرہ پاکستان ہر سال چئیرمین البصیرہ ثاقب اکبر کے والد بزرگوار مخدوم سید اکبر علی شاہ کی برسی کے حوالے سے اس محفل کا اہتمام کرتی ہے۔ جس میں قادر الکلام شعرائے کرام شہدائے کربلا کی مدح میں اپنا کلام پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 120965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/120965/البصیرہ-کے-زیر-اہتمام-محفل-مسالمہ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org