0
Thursday 24 Sep 2009 13:53

امریکا نے پاکستان فوج بھیجی تو پھنس جائیگا،مشرف

امریکا نے پاکستان فوج بھیجی تو پھنس جائیگا،مشرف
نیو یارک:سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں اپنی فوج بھیجی تو وہ بری طرح پھنس جائے گا اور اسے واپسی کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔نیو یارک میں یونیورسٹی میں دیئے گئے لیکچر میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان میں اپنی فوج بھیجنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا بھی سیاسی حل نکالا جائے کیونکہ جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں ہے۔سابق صدرکے معتمد خاص نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے ہمیشہ پاکستان اور اس کی بقا کی بات کی ہے۔ انہوں کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے دورہ امریکا میں پاکستان کی داخلی سیاست کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں سابق صدر کو کافی مقبولیت حاصل ہے اور لوگ ان کو سننا چاہتے ہیں۔ سابق صدر کی وطن واپسی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ملک سے دور نہیں رہ سکتے اور وہ نومبر تک وطن واپس ضرور آئیں گے۔


خبر کا کوڈ : 12107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش